Sunday, 22 November 2020



 اگر اس تصویر کو دیکھا جائے تو ۔۔۔

آدمی کو نہیں معلوم کہ نیچے سانپ عورت کو ڈس رہا ہے۔ عورت بھی  مرد کے حالات سے بے خبر ہے۔  عورت سوچتی ہے: میں گرنے والی ہوں! سانپ مجھے مسلسل زخم دے رہا ہے اوپر چڑھنا دشوار ہے!  آخر یہ مرد تھوڑی طاقت کا استعمال کر کے مجھے اوپر کیوں کھینچ نہیں لیتا؟؟

 آدمی خیال کرتا ھے: "میں بہت تکلیف میں هوں!  پھر بھی پوری کوشش کررہا ہوں اسے بچانے کی، مگر یہ خود سے کوشش ہی نہیں کر رہی اوپر آنے کی سارا بوجھ مجھ پر ڈال دیا ہے.!!؟ 

"اصل پیغام جو اس تحریر اور تصویر کے ذریعے دیا جارہا ہے"۔  وه یہ کہہ، آپ دوسروں کی تکلیف اور درد نہیں دیکھ سکتے، اور دوسرے بھی آپکے درد سے بےخبر اور لا علم ہوتے ہیں۔ یہی زندگی کی حقیقت ہے ، چاہے وہ ، کنبہ، رشتےدار دوست  اور احباب کیوں نه ہوں، اجتناب کیجئے خود ہی سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے سے۔ بدگمانی سے ذرا پہلے 

 ہمیں کوشش کرلینی چاہئے ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کو سمجھنے اور جاننے کی۔ 

 ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مختلف سوچنا سیکھیں،  مثبت سوچ، خیالات اور صبر کے ساتھ بہت سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

 سفر بہت طویل ہی کیوں نہ ہو، آسان ہوجاتا ہے، بدگمانی اور غلط فہمیاں پریشانیوں کا بڑا سبب بن جاتی ہیں.

ہمیشہ مثبت سوچیں اپنے اور اپنے اپنوں کے لئے بھی۔

No comments:

Post a Comment

عورت

 یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ...